مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)غزہ میں امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی جارحیت بدستور جاری ہے۔
حماس کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کی منظوری اور امریکی صدر کی جانب سے اسرائیل کو بمباری روکنے کے مطالبے کے باوجود، اسرائیلی فورسز نے معصوم فلسطینیوں پر فضائی حملے جاری رکھے۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ کے گنجان آبادی والے علاقوں کو امن معاہدے کے بعد بھی نشانہ بنایا، اور ان حملوں کی ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔