پیر, فروری 16, 2026
ہومپاکستانٹرمپ منصوبہ مسترد، جے یو آئی، جماعت اسلامی و ایم ڈبلیو ایم...

ٹرمپ منصوبہ مسترد، جے یو آئی، جماعت اسلامی و ایم ڈبلیو ایم کا اعلان
ٹ

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)جے یو آئی، جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل بدنام زمانہ "ڈیل آف سنچری” کی نئی شکل ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جا سکتا۔ جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملے اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی نے آج جمعہ کو ملک گیر احتجاج، 4 اکتوبر کو لاہور، 5 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو واضح طور پر صرف ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنی چاہیے اور حکومت کو خوشامد کی بجائے جرات مندانہ موقف اپنانا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی مؤقف اپنایا کہ فلسطینیوں کے خلاف کسی بھی ظالمانہ اقدام کو قبول نہیں کیا جا سکتا، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے واضح کیا کہ ٹرمپ کا منصوبہ ناقابل قبول ہے اور اسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین