پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیاسرائیلی فورسز نے 37 ممالک کے 200 سے زائد افراد کو فلوٹیلا...

اسرائیلی فورسز نے 37 ممالک کے 200 سے زائد افراد کو فلوٹیلا سے حراست میں لے لیا: ترجمان
ا

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)الجزیرہ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابو کشک نے انسٹاگرام پر مشن اپ ڈیٹ میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی افواج نے سمندر میں 13 کشتیوں کو روک لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کشتیوں پر 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے 201 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں اسپین کے 30، اٹلی کے 22، ترکیہ کے 21 اور ملائشیا کے 12 شرکاء شامل ہیں۔

ابو کشک نے کہا کہ گرفتاریوں کے باوجود ہمارا مشن جاری ہے، اور جہاز بحیرہ روم کے راستے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے سفر کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا:
ہمارے پاس تقریباً 30 جہاز ہیں جو اب بھی قابض افواج کے بحری جہازوں سے بچتے ہوئے غزہ کے ساحل تک پہنچنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ پرعزم ہیں، باحوصلہ ہیں اور ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ اس [محاصرے] کو صبح تک توڑ کر اکٹھے پہنچ سکیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین