مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)سابق سینیٹر مشاق احمد خان، جو گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے، اسرائیلی افواج کے جہاز پر سوار ہونے کے بعد گرفتار کر لیے گئے۔
پاک فلسطین فورم نے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:سینیٹر مشاق احمد خان کو اسرائیل نے گرفتار کر لیا ہے۔
مزید بتایا گیا:
صرف ایک جہاز، یعنی مبصر کشتی، بچ نکلنے میں کامیاب ہوا جس کا کام معلومات جمع کر کے نکل جانا تھا۔ ہمارے دوسرے نمائندے سید اذیر نظامی اسی مبصر کشتی پر سوار تھے اور انہوں نے سینیٹر مشاق احمد خان کے جہاز کو روکنے کی اطلاع دی۔

