پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیامریکا نے 100 ایرانیوں کو تہران ڈی پورٹ کیا، نایاب تعاون

امریکا نے 100 ایرانیوں کو تہران ڈی پورٹ کیا، نایاب تعاون
ا

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) امریکا نے ایک غیر معمولی اقدام کے طور پر تقریباً 100 ایرانی شہریوں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے لوئیزیانا سے قطر کے راستے تہران ڈی پورٹ کیا۔ یہ اقدام کئی ماہ کی خفیہ بات چیت کے بعد سامنے آیا اور امریکا و ایران کے درمیان نایاب تعاون کی ایک مثال ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ان میں سے کچھ ایرانی طویل عرصے سے حراستی مراکز میں قید تھے اور انہوں نے رضاکارانہ طور پر واپس جانے پر آمادگی ظاہر کی تھی، جبکہ کچھ ایسے بھی تھے جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں یا وہ ابھی تک عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران کی وزارتِ خارجہ ان شہریوں کی واپسی کا انتظام کر رہی ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وطن واپسی پر انہیں کسی قسم کی دشواری یا قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی اس وسیع پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی ریکارڈ تعداد کو ڈی پورٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین