پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامییوکرین رواں سال روس کیساتھ جنگ کے اختتام کا خواہاں

یوکرین رواں سال روس کیساتھ جنگ کے اختتام کا خواہاں
ی

وارسا (مشرق نامہ) – یوکرین کے وزیرِ خارجہ آندرے سبیہا نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے روس پر مزید سخت دباؤ ڈالنے سے اس سال کے اندر جنگ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

پیر کے روز پولینڈ میں وارسا سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے سبیہا نے کہا کہ یوکرین کی مزاحمت جنگ کو لامتناہی بنانے کی وجہ نہیں ہے، ہم اس جنگ کو اسی سال ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یوکرین کے غیر ملکی حمایتیوں پر زور دیا کہ وہ مسلسل جھڑپوں کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے ذاتی طور پر "خطرناک” بنائیں اور امریکی قیادت میں مزید اقتصادی پابندیاں عائد کریں۔

سبیگا نے یہ مطالبہ بھی دہرایا کہ پیوٹن براہِ راست یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں اور کہا کہ اس ملاقات کا نتیجہ فائر بندی ہونا چاہیے۔

ماسکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زیلنسکی سے براہِ راست بات چیت اس صورت میں ممکن ہے جب مذاکرات کو اس انداز میں تیار کیا جائے کہ وہ نتیجہ خیز ثابت ہوں۔ تاہم روس نے سادہ فائر بندی کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یوکرین کو اپنی فوج دوبارہ منظم کرنے اور مستقبل میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملے گا۔ روسی حکام کے مطابق سلامتی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے سفارتی راستہ ترجیحی ہے۔

سبیگا نے کہا کہ یوکرین کی توقعات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "مثبت اشاروں” سے تقویت ملی ہے، جنہوں نے اس ماہ نیویارک میں زیلنسکی سے ملاقات کی تھی۔ اپنی پچھلی باتوں کے برعکس ٹرمپ نے کہا تھا کہ یورپی فنڈنگ کے ساتھ یوکرین کی فوج اپنے علاقائی مقاصد حاصل کر سکتی ہے۔

زیلنسکی نے ٹرمپ کے بیان کو امریکی حمایت کی مسلسل یقین دہانی کے طور پر لیا، تاہم بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ صدر نے اس بیان کے ذریعے ذمہ داری یورپی نیٹو اتحادیوں پر ڈال دی ہے تاکہ ممکنہ طور پر یوکرین کی شکست کی صورت میں خود پر الزام نہ آئے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ہی وہ شخص تھے جنہوں نے "قتل و غارت روکنے کا وعدہ کیا تھا”۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی ذمہ داری ہم پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین