پیر, فروری 16, 2026
ہومپاکستانقومی اسمبلی میں آسان کاروبار بل سمیت تین اہم بل آج پیش...

قومی اسمبلی میں آسان کاروبار بل سمیت تین اہم بل آج پیش کیے جائیں گے
ق

اسلام آباد(مشرق نامہ): قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے شروع ہوگا جس میں "آسان کاروبار بل 2025” سمیت تین اہم بل منظور کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

آسان کاروبار بل کا مقصد کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری پر لاگو ریگولیٹری نظام میں اصلاحات لانا ہے تاکہ پیچیدہ اور غیرضروری شرائط ختم کی جا سکیں۔ اس بل کے تحت پاکستان ریگولیٹری رجسٹری اور پاکستان بزنس پورٹل بھی قائم کیا جائے گا۔

دیگر دو بلوں میں سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2025″ اور پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایسیٹس مینجمنٹ اتھارٹی بل 2025″ شامل ہیں۔

ن لیگ کے ایم این ایز انجم عقیل خان اور ابرار احمد سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں زمین کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔

اجلاس سے قبل اسپیکر سردار ایاز صادق پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کریں گے جس میں سیشن کے دوران زیر بحث آنے والے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

ایوان میں غزہ کی صورتحال، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط اور ملک بھر میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین