مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) حزب اللہ کی سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کی حالیہ کوششوں کو ایران کی حوصلہ افزائی حاصل ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کی جانب سے سعودی عرب کو تعلقات کی بہتری کے پیغام کی ایران کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔
تہران اس اقدام کو لبنان پر حزب اللہ کے مسلح کردار کے حوالے سے دباؤ کم کرنے کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا ریاض مکالمے کا مثبت جواب دیتا ہے یا نہیں۔

