جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومبین الاقوامیاسرائیل عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کی جاسوسی کر رہا...

اسرائیل عالمی جوہری ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کی جاسوسی کر رہا تھا
ا

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) اسرائیلی ایجنسی کے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کی جاسوسی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیل نے رافیل گروسی اور ان کے اہلخانہ کی نجی اور ذاتی تصاویر بھی جمع کر رکھی تھیں۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایران نے اسرائیل کی خفیہ اور حساس دستاویزات حاصل کرکے لیک کر دیں۔ ایران کی جانب سے نشر ہونے والی دستاویزی فلم (ڈاکو منٹری) میں مذکورہ تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔

ایران کو انٹیلی جنس آپریشن کے دوران حاصل ہونے والے ان خفیہ دستاویزات میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی اور ان کے اہلخانہ کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

اسرائیل روز اول سے ہی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی معاونت اور تعاون سے گریزاں رہا ہے، تاہم ادارے کے سربراہ کی جاسوسی کے انکشاف کے بعد اسرائیل پر مزید سوالات اٹھ رہے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین