پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیپاکستان، برطانیہ کا سیاسی و اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، برطانیہ کا سیاسی و اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پ

نیویارک، 24(مشرق نامہ)(اے پی پی): ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کے روز برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ یویٹ کوپر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان۔برطانیہ کی دیرینہ شراکت داری، تجارت و سرمایہ کاری، اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی حالات و واقعات پر بھی آراء کا تبادلہ کیا۔

ڈپٹی وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستانی نژاد کمیونٹی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین