پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیایرانی قافلہ ’سومود فلوٹیلا‘ میں شامل، غزہ کیلیے روانہ

ایرانی قافلہ ’سومود فلوٹیلا‘ میں شامل، غزہ کیلیے روانہ
ا

تہران (مشرق نامہ) – دنیا کے مختلف خطوں سے درجنوں کشتیاں اور جہاز غزہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایران کے شامل ہونے کے بعد اب یہ فلوٹیلا 45 ممالک کے افراد پر مشتمل ہو گیا ہے۔ یہ بات ایرانی قافلے کے رکن اور اس مقصد میں ایرانی شمولیت کے اولین داعیوں میں سے ایک حجت الاسلام وافی نے کہی۔

حجت الاسلام وافی نے اپنا سفر تہران کے فلسطین اسکوائر سے شروع کیا، جہاں کئی گاڑیاں شریک مسافروں کے ساتھ ان کے ہمراہ نکلیں۔ یہ قافلہ ایک طویل راستہ طے کرتا ہوا قم، اصفہان (وسطی ایران)، خوزستان اور بوشہر سے گزرا۔ منگل کی رات تک درجنوں گاڑیاں صوبہ ہرمزگان پہنچ چکی تھیں جہاں وافی نے مزید شرکاء کی شمولیت کی توقع ظاہر کی۔ بدھ کی شام تک یہ قافلہ ایران کے جنوبی پانیوں سے گزرتے ہوئے غزہ کی سمت رواں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام سے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ آخرکار اس ’’بچوں کو قتل کرنے والے‘‘ نظام کے محاصرے کو توڑنے میں کامیاب ہوں گے۔

سومود فلوٹیلا کو کئی دہائیوں میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سمندری مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ منگل کو اٹلی میں جمع ہونے والے جہاز غزہ سے تقریباً 715 بحری میل کے فاصلے پر تھے۔

اسرائیل ماضی میں غزہ جانے والے جہازوں کو روکنے، ضبط کرنے اور سوار افراد کو بے دخل کرنے کا ریکارڈ رکھتا ہے۔

حالیہ مثالوں میں رواں سال مئی کا واقعہ شامل ہے جب Conscience نامی جہاز کو مالٹا کے ساحل سے صرف 14 بحری میل کے فاصلے پر مسلح ڈرونز نے نشانہ بنایا، جس سے آگ لگ گئی اور جہاز ڈوبنے کے قریب پہنچ گیا۔ جون میں Madleen کو غزہ سے 100 بحری میل کے فاصلے پر، جو مکمل طور پر بین الاقوامی پانیوں میں تھا، روکا گیا۔

اس مشن کے شرکاء میں منتظمین، امدادی کارکن، ڈاکٹرز، فنکار، مذہبی شخصیات، وکلاء اور ماہر ملاح شامل ہیں۔ یہ سب انسانی وقار کے تحفظ، پرامن مزاحمت کی طاقت پر ایمان اور ایک ہی مقصد سے وابستہ ہیں: محاصرے کے خاتمے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کی جدوجہد۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین