پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیغزہ کیلئے انسانی مشن پر روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا اسرائیلی فورسز کے...

غزہ کیلئے انسانی مشن پر روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا اسرائیلی فورسز کے حملے کی زد میں
غ

غزہ (مشرق نامہ)(24 ستمبر): غزہ کی جانب انسانی امداد لے کر جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا اسرائیلی فورسز کے حملے کی زد میں آگیا ہے، جہاں متعدد دھماکوں اور مسلسل ڈرونز کی پرواز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برازیلی کارکن تھییاگو اویلا نے تصدیق کی کہ فلوٹیلا کے قریب دسویں دھماکے کی ریکارڈنگ ہوچکی ہے جبکہ ڈرونز مسلسل جہازوں کے اوپر منڈلا رہے ہیں جس سے مواصلاتی نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔

شہری فلوٹیلا میں پاکستانی شہریوں کا ایک گروپ بھی شریک ہے جس کی قیادت مشتاق احمد کر رہے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اویلا نے کہا:ہم نے ابھی دسویں دھماکہ سنا ہے۔ وہ اب بھی ہمارے امن مش mission پر حملہ کر رہے ہیں۔ وہ چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے سیل (بادبانی پرزے) تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ایسے آلات استعمال کر رہے ہیں جو انسانوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور کشتیوں کو تباہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ انسانی ہمدردی کے اس مشن پر حملوں کا فوری نوٹس لیا جائے، جو بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ ہے۔ یہ ایک انسانی مشن ہے اور یہ حملے کی زد میں ہے، انہوں نے مزید کہا۔

اقوام متحدہ میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے خصوصی نمائندہ فرانچیسکا البانیزے نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ فلوٹیلا کو کم وقت میں کم از کم سات بار نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں آواز پیدا کرنے والے بم، دھماکہ خیز شعلے، مشتبہ کیمیائی اسپرے اور ریڈیو جامنگ شامل ہیں، جبکہ مدد کی اپیلیں بھی بلاک کی گئی ہیں جس سے جہاز میں سوار افراد کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین