مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماء اسامہ حمدان نے بعض ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے عمل کو فلسطینی عوام کے حق میں اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کافی نہیں ہے۔ فلسطینی عوام کو اپنی تقدیر خود لکھنے کا حق دیا ہے۔
انہوں نے قطری میڈیا الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک کے کی فلسطین کو ریاست قبول کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعتراف فلسطینی عوام کی کامیابی ہے۔ لیکن صرف اعتراف کافی نہیں ہے، بلکہ غزہ پر جارحیت کو رکوانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعتراف ہمارے حق کا اعتراف ہے جس کو کافی پہلے ہی قبول کرنا چاہیے تھا اور اس قبولیت کی عملی شکل ہونی چاہیے کہ فلسطینی عوام اپنی تقدیر خود لکھے۔ وہ اپنی حکومت خود تشکیل دے سکے۔ اپنی ریاست کو قدس کے دارالحکومت کے ساتھ تشکیل دے۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں یہ درست سمت کی جانب ایک گام ہے، لیکن مزید کئی گام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جس میں سب سے پہلے جارحیت کو روکنا ہے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری نسل کشی سے متعلق کہا کہ اس نسل کشی کو روکنا ہوگا۔ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت کی اجازت دینی ہوگی۔