مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)اسرائیلی قومی سلامتی کونسل نے اسرائیلی شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر فوجی خدمات کی تشہیر اور اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر کرنے سے گریز کریں۔
غزہ میں جنگ کے آغاز سے اسرائیلی فوجی سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جن میں وہ بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اگرچہ انہیں کسی مسلح گروہ نے نشانہ نہیں بنایا، لیکن ان کے خلاف قانونی مقدمات دائر ہوئے ہیں، جنہیں ہند رجاب فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں نے شروع کیا ہے۔ یہ تنظیم دنیا بھر سے وکلاء اور کارکنوں کو اکٹھا کرکے مقدمات تیار کر رہی ہے، جو زیادہ تر سوشل میڈیا مواد پر مبنی ہیں۔

