اسلام آباد(مشرق نامہ):پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے فی لیٹر 4 روپے 79 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر پندرہ روزہ جائزے کے تحت کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 54 پیسے اضافہ متوقع ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 06 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔
اوگرا (OGRA) اپنی حتمی ورکنگ 15 ستمبر کو پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا۔ پٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور ٹیکس ایڈجسٹمنٹس سمیت حسابات کو وزیرِاعظم کے پاس بھجوائیں گے، جو ان میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے۔

