اسلام آباد،(مشرق نامہ) 13 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ہفتہ کے روز مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا فون موصول ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے دوحہ پر بلا اشتعال اور غیر قانونی حملوں کی شدید مذمت کی اور دوحہ میں اتوار، 14 ستمبر کو ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی تیاریوں اور تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔

