اسلام آباد(مشرق نامہ):چینی حکومت کی دعوت پر صدر آصف علی زرداری 12 سے 21 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران صدر زرداری چنگدو، شنگھائی اور سنکیانگ اُیغور خود مختار علاقے کا دورہ کریں گے اور صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں میں پاک۔چین دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی، جس میں بالخصوص اقتصادی و تجارتی تعاون، پاک۔چین اقتصادی راہداری (CPEC) اور مستقبل کے رابطہ کاری کے منصوبے شامل ہوں گے۔

