منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامیبھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا
ب

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)بھارت نے پیر کے روز دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑ دیا جس کے باعث زیریں علاقوں میں سیلاب کے نئے خطرے نے جنم لیا ہے۔ حکام نے ہاریکے اور فیروز پور بیراج سے نیچے کے علاقوں میں ہائی فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر نے آج صبح 8 بجے اسلام آباد کو پانی چھوڑنے کے بارے میں باضابطہ اطلاع دی۔ ایک روز قبل بھی اسی نوعیت کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔

سیلابی ریلہ وسطی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد اب جنوبی پنجاب کی جانب بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ وہ ہیڈ پنجند کے راستے سندھ میں داخل ہوگا۔ فی الوقت دریائے چناب میں ہیڈ تریموں سے 543,579 کیوسک پانی گزر رہا ہے جبکہ ہیڈ پنجند 564,604 کیوسک کے شدید ریلا کا سامنا کر رہا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے پنجاب کی دریاوں میں خطرناک حد تک پانی کے اضافے کی وارننگ دی ہے۔ دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر 123,168 کیوسک کا بلند سیلاب ریکارڈ کیا گیا جبکہ شاہدرہ اور بلوکی بھی زیرآب آ گئے ہیں۔

دریائے چناب میں ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 543,000 کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ہیڈ کھنکی اور قادرآباد پر 145,000 کیوسک پانی کی اطلاع ہے۔ سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال دریائے ستلج کی ہے، جہاں گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 319,000 کیوسک اور ہیڈ پنجند پر 564,000 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین