منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامیبوکو حرام نے شمال مشرقی نائیجیریا میں کم از کم 55 افراد...

بوکو حرام نے شمال مشرقی نائیجیریا میں کم از کم 55 افراد کو قتل کر دیا
ب

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے شمال مشرقی نائیجیریا میں کم از کم 55 افراد کو قتل کر دیا جب انہوں نے ایک ایسے قصبے پر حملہ کیا جہاں حال ہی میں بے گھر خاندانوں کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ یہ اطلاع ہفتے کے روز ایک غیر سرکاری تنظیم کے کارکن اور مقامی ملیشیا کے رہنما نے اے ایف پی کو دی۔

یہ حملہ جمعے کی رات دارال جمال قصبے میں کیا گیا، جو نائیجیریا اور کیمرون کی سرحد پر واقع ہے اور جہاں ایک فوجی اڈہ بھی موجود ہے۔ ایک سکیورٹی ذریعے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ فوجی شامل ہیں، جبکہ ملیشیا کمانڈر باباگانا ابراہیم نے تعداد چھ بتائی۔

حملے کا آغاز جمعہ رات تقریباً 9 بجے ہوا اور یہ ہفتے کی صبح تک جاری رہا۔ عسکریت پسندوں نے بانکی قصبے پر بھی حملہ کیا جہاں مقامی افراد اور مسافروں کو قتل کیا گیا۔

ایک مقامی شہری نے کہا، گزشتہ رات کے حملوں میں 50 سے زائد افراد مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد ان بے گھر افراد کی تھی جو واپس اپنی بستیوں میں آئے تھے۔ ایک اور ذریعے کے مطابق کئی مقامی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کم از کم 20 گھروں اور 10 بسوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ بوکو حرام کی بغاوت کے دوران ایک دہائی قبل باما ضلع بدترین متاثرہ علاقوں میں سے تھا، جہاں لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے تھے اور یہ بحران خطے کے بدترین انسانی المیوں میں شمار ہوا۔ نائیجیریا کی حکومت نے 2016 میں بے گھر خاندانوں کو دوبارہ آباد کرنے کا عمل شروع کیا، جن میں دارال جمال بھی شامل ہے جو حالیہ برسوں میں دوبارہ آباد ہوا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین