بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیپاکستان کا جنوبی سوڈان میں امن کیلئے مذاکرات کی بحالی پر زور

پاکستان کا جنوبی سوڈان میں امن کیلئے مذاکرات کی بحالی پر زور
پ

اقوام متحدہ (مشرق نامہ) – پاکستان نے جنوبی سوڈان کی بگڑتی ہوئی سیاسی و سلامتی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ دشمنی ترک کریں اور 2018 کے ریوائٹلائزڈ پیس ایگریمنٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ریوائٹلائزڈ ایگریمنٹ امن کا ستون ہے، اور خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال امن کے حصول میں اب تک کی گئی کامیابیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ گرفتار تمام سیاسی رہنماؤں کی فوری رہائی، اعتماد سازی، اور شمولیت کسی بھی پائیدار امن عمل کے لیے ضروری ہے۔

سفیر عاصم افتخار نے دسمبر 2026 کے مجوزہ انتخابات کو “امید کی کرن” قرار دیا لیکن کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے عالمی تعاون کے ساتھ ساتھ اعتماد اور شمولیت پر مبنی ماحول بھی ناگزیر ہے۔

انہوں نے موجودہ انسانی بحران کو “سنگین” قرار دیا، جس میں مسلح تنازعات، ماحولیاتی آفات، ہیضے کے پھیلاؤ اور سوڈان سے اثرات نے لاکھوں افراد کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے امن مشن برائے جنوبی سوڈان (UNMISS) کے کردار کو “زندگی کی علامت” قرار دیتے ہوئے پاکستانی امن فوجیوں کی خدمات کو سراہا، جنہوں نے بے گھر افراد کے تحفظ اور امدادی رسائی کے لیے 80 کلومیٹر سے زائد حفاظتی پشتے تعمیر کیے ہیں۔

انہوں نے امن فوجیوں اور امدادی کارکنوں پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں “جنگی جرائم” قرار دیا اور کہا کہ ان کے مرتکب افراد کو سزا ملنی چاہیے۔

سفیر عاصم افتخار نے زور دیا کہ امن کے قیام کے لیے جنوبی سوڈان کی قیادت کی حقیقی سیاسی عزم، اعتماد و شمولیت پر مبنی امن عمل کی ملکی ملکیت، اور عالمی برادری کی مستقل حمایت ناگزیر ہے۔

“جنوبی سوڈان کا راستہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔”

مقبول مضامین

مقبول مضامین