مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)الجزیرہ کے نامور صحافی اور غزہ کی کوریج کی نمایاں آواز، انس الشریف نے شہادت کا رتبہ پا لیا۔
صیہونی قابض افواج نے الشفا اسپتال میں الجزیرہ کے صحافیوں کے خیمے کو نشانہ بنایا، جس میں انس اور دو دیگر صحافی شہید ہو گئے۔
تقریباً ایک سال تک صیہونی فوج انس الشریف کا تعاقب کرتی رہی — ان کا نام بدنام کیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں — صرف اس لیے کہ وہ دنیا کو غزہ میں ہونے والی نسل کشی اور مظالم دکھانے کی جرأت کرتے تھے۔ جب انہیں رپورٹنگ روکنے یا قتل ہونے کی دھمکی دی گئی تو انہوں نے اپنا وصیت نامہ شائع کیا اور پہلے سے بھی زیادہ عزم کے ساتھ اپنا کام جاری رکھا۔
وہ کبھی نہیں ڈرے۔ کبھی جھکے نہیں۔ کبھی ہار نہیں مانی۔ انس جانتے تھے کہ سچ کی طاقت اور اپنے فرض کا بوجھ کیا ہے۔ وہ اتنی دیر تک مضبوطی سے کھڑے رہے کہ آخر کار دشمن کا واحد راستہ انہیں بے دردی سے قتل کرنا رہ گیا۔
انس الشریف — غزہ کا شیر۔ اور غزہ ایسی ہی شیروں کی سرزمین ہے!

