تہران (مشرق نامہ): مہر نیوز ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے ایرانی مصور محمود فرشچیان ہفتہ کی صبح انتقال کر گئے۔
اصفہان سے تعلق رکھنے والے فرشچیان کو فارسی منی ایچر آرٹ کا عظیم استاد مانا جاتا تھا۔ ان کے فن پارے ایران سمیت دنیا بھر میں اپنی روایات اور جدت کے حسین امتزاج کی وجہ سے مقبول تھے۔
انہوں نے کلاسیکی ایرانی مصوری کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے ایک منفرد طرز تخلیق کیا جو ثقافتی ورثے کو معاصر فنون کے اظہار کے ساتھ جوڑتا تھا۔
ان کے شاہکار اپنی روحانیت، گہرائی اور دلکش بصری حسن کے لیے مشہور تھے، جنہوں نے ایرانی ثقافت اور مذہبی موضوعات کو ایک نیا اور متاثر کن رنگ دیا۔

