راولپنڈی (مشرق نامہ): پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق دوستی۔ٹو 4 سے 9 اگست 2026 تک فخروبود بیس، تاجکستان میں منعقد ہوئی۔
پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی 2 لڑاکا ٹیموں اور تاجکستان اسپیشل فورسز کی 4 لڑاکا ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ تمام تربیتی اور عسکری سفارتکاری کے مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔
یہ مشق 9 اگست 2026 کو اختتام پذیر ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے تاجکستان میں دفاعی اتاشی کرنل محمد معظم ظفر نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔
"دوستی۔ٹو” مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینا اور مشترکہ تربیت کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے طریقہ کار، عملی مشقوں اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا۔

