اسلام آباد(مشرق نامہ) – ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کے روز آئی ٹی اور ٹیلی کام اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری، جدت کے فروغ، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

