بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانصدر زرداری کی سرفراز بگٹی کو بلوچستان میں امن بہتر بنانے کی...

صدر زرداری کی سرفراز بگٹی کو بلوچستان میں امن بہتر بنانے کی ہدایت
ص

کراچی (مشرق نامہ): صدر آصف علی زرداری نے جمعہ کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور عوام کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ یہ ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، جہاں صدر نے عوامی فلاح، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صدر کو صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین