جمعہ, اکتوبر 10, 2025
ہومبین الاقوامیایران کیساتھ جنگ میں اسرائیل کے 30 پائلٹ ہلاک، اسرائیلی صحافی کا...

ایران کیساتھ جنگ میں اسرائیل کے 30 پائلٹ ہلاک، اسرائیلی صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف
ا

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ): اسرائیل کی معروف صحافی اور سماجی کارکن اور-لی بارلیو (Or-ly Barlev) نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران اسرائیل کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا، جس میں فضائیہ کے کم از کم 30 پائلٹ مارے گئے۔

بارلیو نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری کیا، جس میں انہوں نے وزیراعظم بنی امین نیتن یاہو کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا: "جناب نیتن یاہو، عوام کو مزید گمراہ نہ کریں۔ ایران کے خلاف آپ کی جنگی مہم اور جنون نے اسرائیل کو 30 بہترین فضائی افسران کی جانوں کا نقصان پہنچایا۔ ایران کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ ان کی موت کا سبب بنا۔ ایران کے خلاف جنگ ہمارے حق میں نہیں، اپنے نوجوانوں کو آپ کی بقا کے لئے مرنے نہ بھیجیں۔”

اس بیان کے بعد اسرائیلی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور حکومت سے شفاف معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ دفاعی ماہرین اور سیاسی مبصرین کے مطابق بارلیو کے اس انکشاف سے نہ صرف اسرائیلی سیاسی قیادت پر سوالات اٹھے ہیں، بلکہ خطے میں جاری کشیدگی کی سنگینی بھی نمایاں ہو گئی ہے۔

بارلیو، جو کہ نیتن یاہو حکومت کی ناقد تصور کی جاتی ہیں، اکثر اسرائیلی دفاعی پالیسیوں پر سخت موقف اختیار کرتی رہی ہیں، تاہم ان کا یہ حالیہ بیان اسرائیلی عوام اور بین الاقوامی مبصرین کے لیے ایک سنجیدہ وارننگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین