بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیٹرمپ کی بھارت کو 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی

ٹرمپ کی بھارت کو 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی
ٹ

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو بھارت کو امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایک اچھا دوست ہے، مگر وہ تقریباً تمام ممالک سے زیادہ درآمدی محصولات وصول کرتا ہے، جو امریکہ کے لیے ناقابل قبول ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ تاحال امریکہ اور بھارت کے درمیان کوئی تجارتی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایسی یکطرفہ تجارتی پالیسیوں کو مزید برداشت نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ اپریل 2025 میں صدر ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 26 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد جولائی تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔ اب ان کی تازہ ترین دھمکی سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین