بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیکیا ٹرمپ افریقی ممالک کو مجرموں کے لیے کچرا کنڈی بنا رہے...

کیا ٹرمپ افریقی ممالک کو مجرموں کے لیے کچرا کنڈی بنا رہے ہیں؟
ک

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ افریقی ممالک کو ان غیر ملکی مجرموں کے لیے ڈمپنگ گراؤنڈ (کچرا کنڈی) بنا رہے ہیں جنہیں ان کے اپنے ممالک واپس لینے سے انکاری ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکہ نے پانچ غیر ملکی شہریوں — جن کا تعلق ویتنام، جمیکا، لاؤس، کیوبا اور یمن سے ہے — کو چھوٹے افریقی بادشاہت اسواتینی بے دخل کیا، جہاں مطلق العنان بادشاہت قائم ہے۔ ان افراد پر بچوں سے زیادتی، قتل، ڈکیتی اور گینگ سے تعلق جیسے سنگین الزامات میں سزائیں دی گئی تھیں۔ یہ بے دخلیاں ٹرمپ کی تھرڈ کنٹری پالیسی کا حصہ ہیں جس کے تحت ان افراد کو ایسے ممالک بھیجا جا رہا ہے جو ان کے آبائی ملک نہیں مگر ان کی میزبانی پر آمادہ ہیں۔ اسواتینی کے بعد جنوبی سوڈان دوسرا افریقی ملک ہے جہاں حالیہ دنوں میں آٹھ مزید سزا یافتہ افراد کو بھیجا گیا ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ عمل انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور افریقہ کی خودمختاری کی تذلیل ہے۔ اسواتینی کی اپوزیشن جماعت PUDEMO کے رہنما وانڈیلے دلودلو نے کہا کہ امریکہ انہیں "مجرموں کا کچرا دان” سمجھ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ افریقی حکومتیں محض امریکہ سے بہتر تعلقات کی امید میں ان مجرموں کو قبول کر رہی ہیں، حالانکہ اس عمل میں شفافیت اور انسانی تحفظ کے بنیادی اصول نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین