فلسطین(مشرق نامہ) حامی کارکنوں کے احتجاج نے آسٹریا کے شہر زالزبرگ میں ہونے والے سالانہ ثقافتی میلے زالزبرگ فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب میں خلل ڈال دیا۔
مظاہرین نےنسل کشی بند کرو جیسے بینرز اٹھا رکھے تھے اور "تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہیں کے نعرے لگائے، جس سے آسٹریا کے نائب چانسلر آندریاس بیبلر کی تقریر درمیان میں رک گئی، جیسا کہ ڈی پی اے نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا۔
بیبلر نے مظاہرین کو کھلے مکالمےکی پیشکش کی، جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ہال سے باہر نکال دیا۔
افتتاحی تقریب میں آسٹریا کے صدر الیگزینڈر فان ڈیر بیلین بھی موجود تھے۔

