غزه (مشرق نامہ) – غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، محصور علاقے کے اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 9 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
وزارت نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری جنگ کے دوران اب تک بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 122 تک پہنچ چکی ہے، جن میں 83 بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ کے اسپتالوں میں قحط، غذائی قلت اور طبی سہولیات کی شدید کمی کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسرائیلی محاصرے کے باعث امدادی سامان کی ترسیل تقریباً بند ہو چکی ہے۔

