جمعہ, فروری 20, 2026
ہومبین الاقوامیتیونس کے صدر نے ٹرمپ کے مشیر کو غزہ کے مظلوم بچوں...

تیونس کے صدر نے ٹرمپ کے مشیر کو غزہ کے مظلوم بچوں کی تصاویر دکھا دیں
ت

تیونس (مشرق نامہ) – صدر قیس سعید نے منگل کے روز قرطاج محل میں امریکی صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر برائے عرب، مشرق وسطیٰ اور افریقی امور، مسعد بُولوس سے ملاقات کی۔

تیونس کی صدارت کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ صدر قیس سعید نے بُولوس کو غزہ کے مظلوم بچوں کی دل دہلا دینے والی تصاویر دکھائیں اور فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کو اجاگر کیا۔

تصاویر کی وضاحت کرتے ہوئے قیس سعید نے کہا کہ مجھے یقین ہے آپ ان تصاویر سے واقف ہوں گے — ایک بچہ روتا ہوا ریت کھا رہا ہے، مقبوضہ فلسطین میں۔ یہ صرف ایک مثال ہے… وہ بچہ اکیسویں صدی میں ریت کھا رہا ہے، کیونکہ کھانے کو کچھ نہیں اور ہاتھوں میں صرف ریت ہے۔ ایک اور تصویر میں ایک بچہ قریب المرگ ہے، بھوک کی شدت سے۔

صدر قیس سعید نے اس صورتحال کو "انسانیت کے خلاف ناقابلِ قبول جرم” قرار دیا اور سوال کیا کہ کیا یہی بین الاقوامی قانونی جواز ہے؟ بین الاقوامی جواز دن بہ دن زمین بوس ہوتا جا رہا ہے۔ جب ہم فلسطینی عوام کے روزمرہ اور ہر لمحے کے مصائب دیکھتے ہیں، تو اس قانونی جواز کی کوئی معنویت باقی نہیں رہتی۔

قیس سعید نے اپنی گفتگو کا اختتام اس فقرے پر کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری انسانیت جاگے اور فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے ان جرائم کو ختم کرے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین