جمعرات, فروری 19, 2026
ہومبین الاقوامیمسلح افواج کے مقبوضہ فلسطین میں اہم اہداف پر حملے

مسلح افواج کے مقبوضہ فلسطین میں اہم اہداف پر حملے
م

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)یمنی مسلح افواج نے آج ایک خصوصی فوجی کارروائی کے دوران پانچ ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں لُد ایئرپورٹ، یافا کے علاقے میں ایک فوجی مقام، اُم الراشرش بندرگاہ، رامون ایئرپورٹ، اور اشدود کے علاقے میں ایک حساس ہدف شامل تھا۔ یمنی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اللہ کے فضل سے اپنے مقاصد میں کامیاب رہی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عظیم یمن، جو اللہ پر بھروسہ رکھنے والوں کا یمن ہے، گزشتہ مہینوں سے شدید جارحیت کا شکار رہا ہے، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے اس نے اس جارحیت کا مقابلہ بھی کیا ہے اور آئندہ کسی بھی دشمنانہ اقدام کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہے تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اپنے دینی، اخلاقی اور انسانی فریضے کو نبھاتا رہے۔

یمنی افواج نے واضح کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں ثابت قدم ہیں اور ان کی امداد جاری رکھیں گے۔ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے اور محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یمنی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

غزہ کی حمایت میں یمن کی فوجی مداخلت خطے میں اسرائیلی دشمن کے خلاف جاری مزاحمت کا ایک فیصلہ کن پہلو بن چکی ہے، خصوصاً ان برسوں کے پس منظر میں جن میں غزہ مسلسل محاصرے اور حملوں کا شکار رہا۔ اسرائیلی مفادات سے وابستہ بحری جہازوں پر یمنی بحری ناکہ بندی، اور جدید میزائل و ڈرون ٹیکنالوجی کی ترقی نے نہ صرف یمن کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کیا بلکہ بحیرہ احمر سمیت پورے خطے میں طاقت کے توازن کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین