جمعرات, فروری 19, 2026
ہومپاکستانتین سال سے کم عمر بچوں کے بی فارم پر تصویر اور...

تین سال سے کم عمر بچوں کے بی فارم پر تصویر اور بایومیٹرکس کی شرط ختم
ت

اسلام آباد(مشرق نامہ): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC)، جسے بی فارم بھی کہا جاتا ہے، میں اہم تبدیلیاں نافذ کر دی ہیں۔ نادرا کے ترجمان اور ڈائریکٹر پبلک انگیجمنٹ سید شباہت علی نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نئی اصلاحات بچوں کی شناخت کے نظام کو مضبوط بنانے اور انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے خلا کو بند کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانے نظام میں 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے بایومیٹرک یا تصویری شناخت موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے رجسٹریشن کا نظام کمزور اور غیر قانونی ہجرت و اسمگلنگ نیٹ ورکس کے لیے آسان ہدف بن چکا تھا۔ اب نئے نظام کے تحت تین سال سے کم عمر بچوں کا بی فارم بغیر تصویر اور بایومیٹرک ڈیٹا کے جاری ہوگا، جو بچے کے تین سال کے ہوتے ہی خودکار طور پر منسوخ ہو جائے گا۔ تین سے دس سال کی عمر میں تصویر لازمی ہوگی، اور جہاں سہولت موجود ہو وہاں آئی رِس اسکین بھی لیا جائے گا۔ دس سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے مکمل بایومیٹرک پروفائل یعنی فنگر پرنٹس، تصویر اور آئی رِس اسکین لازمی ہوگا، اور یہ بی فارم اٹھارہ سال کی عمر تک مؤثر رہے گا۔ ترجمان کے مطابق یہ اصلاحات قومی ڈیٹا بیس میں خاندانی ڈھانچے کی شفافیت اور درستگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین