جمعرات, فروری 19, 2026
ہومپاکستانمحمد آصف ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں پہنچ گئے

محمد آصف ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں پہنچ گئے
م

مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ)آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز، انڈر 17، انڈر 21 اور مینز 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جاری ہیں، جہاں عالمی چیمپئن محمد آصف نے ماسٹرز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ محمد آصف نے سیمی فائنل میں بھارت کے منان چندرا کو سخت مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دی، جبکہ کوارٹر فائنل میں میزبان کھلاڑی حبیب صباح کو 0-4 اور پری کوارٹر فائنل میں یو اے ای کے محمد شہاب کو 2-4 سے ہرایا۔ دوسری جانب پاکستانی کیوئسٹ حسنین اختر نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کے اولیویر نزیالیک کو سیمی فائنل میں 0-4 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ حسنین نے ہر فریم میں مکمل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف کو واپسی کا کوئی موقع نہ دیا۔ اب دونوں پاکستانی کیوئسٹ فائنل میں ملک کی نمائندگی کریں گے، اور قوم کی نظریں ان کی کامیابی پر مرکوز ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین