جمعرات, فروری 19, 2026
ہومپاکستاننئے پراپرٹی ٹیکس ریٹس کا اعلان، آن لائن رجسٹریشن بحال

نئے پراپرٹی ٹیکس ریٹس کا اعلان، آن لائن رجسٹریشن بحال
ن

راولپنڈی (مشرق نامہ) – بورڈ آف ریونیو کی رجسٹریشن برانچ نے پراپرٹی ٹیکس کی نئی شرحوں کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں تین ہفتوں سے معطل آن لائن پراپرٹی رجسٹریشن سسٹم بحال کر دیا گیا ہے اور رجسٹریشن کے معاملات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی ریٹ کی بنیاد پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ 5 کروڑ روپے تک مالیت کی جائیدادوں پر ایکٹو فائلرز اب 3 فیصد کے بجائے 4.5 فیصد ٹیکس ادا کریں گے، جبکہ لیٹ فائلرز کے لیے شرح 6 فیصد سے بڑھا کر 7.5 فیصد کر دی گئی ہے۔ نان فائلرز کو اب 11.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

5 کروڑ سے 10 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادوں پر ایکٹو فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد، لیٹ فائلرز کے لیے 8.5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اس سے زیادہ یعنی 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیدادوں پر ٹیکس کی شرح 5.5 فیصد ہوگی۔

دوسری جانب خریداری پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ 5 کروڑ روپے تک کی پراپرٹی پر ایکٹو فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس 3 فیصد سے کم کرکے 1.5 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ لیٹ فائلرز کو اب 6 فیصد کے بجائے 4.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ اس زمرے میں نان فائلرز پر 10.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

5 کروڑ سے 10 کروڑ روپے کی جائیداد خریدنے والے ایکٹو فائلرز سے 2 فیصد، لیٹ فائلرز سے 5.5 فیصد، اور نان فائلرز سے 14.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی خریداری پر ایکٹو فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس 2.5 فیصد اور لیٹ فائلرز کے لیے 5.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین