جمعرات, فروری 19, 2026
ہومپاکستاناگلے سال سے زائرین صرف رجسٹرڈ منتظمین کے ذریعے عراق جا سکیں...

اگلے سال سے زائرین صرف رجسٹرڈ منتظمین کے ذریعے عراق جا سکیں گے، محسن نقوی
ا

تہران (مشرق نامہ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے پاکستانی زائرین صرف رجسٹرڈ زائرین گروپ آرگنائزرز کے ذریعے عراق جا سکیں گے، انفرادی طور پر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

تہران میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زائرین گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، اور یہ گروپ زائرین کی محفوظ واپسی کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ صرف وہ افراد جو سفارتخانے سے خصوصی ویزہ حاصل کریں گے، انفرادی طور پر سفر کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام غیرقانونی سفر اور عراق میں قیام کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد دے گا، اور اس پر عراق و ایران کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ نقوی نے دونوں ممالک کا پاکستانی زائرین کی دیکھ بھال پر شکریہ بھی ادا کیا۔

کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ تینوں ممالک کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا تاکہ زائرین کے سفر کو مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین