جمعرات, فروری 19, 2026
ہومبین الاقوامییومِ شہدائے کشمیر آج عقیدت سے منایا جا رہا ہے

یومِ شہدائے کشمیر آج عقیدت سے منایا جا رہا ہے
ی

(مشرق نامہ):دنیا بھر میں کشمیری آج 13 جولائی کو یومِ شہدائے کشمیر عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ یہ دن 1931ء میں سری نگر کی سنٹرل جیل کے سامنے ڈوگرہ راج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے، جنہوں نے اذان کے احترام میں جان کا نذرانہ دے کر تاریخ میں امر ہونے والی جدوجہد کا آغاز کیا۔

اس موقع پر کشمیری عوام دنیا کے مختلف حصوں میں تقریبات، ریلیوں، اور دعائیہ اجتماعات کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر کشمیری مسلمانوں کی استقامت، مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے پر ہے۔ انہوں نے شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں تحریکِ آزادی کشمیر کا سرمایہ ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین