جمعرات, فروری 19, 2026
ہومپاکستان6 ماہ میں سرکاری اداروں کو 615 ارب کی حکومتی امداد

6 ماہ میں سرکاری اداروں کو 615 ارب کی حکومتی امداد
6

اسلام آباد(مشرق نامہ):مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2024ء) کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ وزارتِ خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وفاق نے اس عرصے میں مجموعی طور پر 616 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی تا دسمبر 2023ء میں سرکاری اداروں کو 433 ارب روپے کی معاونت فراہم کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاق نے جولائی تا دسمبر 2024ء کے دوران 333 ارب روپے سبسڈی، 113 ارب 52 کروڑ روپے گرانٹ، 92 ارب روپے قرضہ اور 77 ارب 50 کروڑ روپے ایکویٹی کی مد میں فراہم کیے۔ گرانٹس حاصل کرنے والوں میں پاور ہولڈنگ کمپنی کو سب سے زیادہ 66.56 ارب روپے، پاکستان ریلویز کو 26.60 ارب روپے، واپڈا کو 13 ارب روپے، پی ٹی سی ایل کو 4 ارب روپے، گوادر پورٹ اتھارٹی کو 26 کروڑ روپے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کو 3 ارب روپے دیے گئے۔

سبسڈی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (MEPCO) کو 43 ارب 57 کروڑ روپے، آئیسکو کو 42 ارب 14 کروڑ روپے، حیسکو کو 39 ارب 59 کروڑ روپے، فیسکو کو 39 ارب 89 کروڑ روپے، پاسکو کو 36 ارب 17 کروڑ روپے، کیسکو کو 32 ارب روپے، پیسکو کو 27 ارب روپے، لیسکو کو 26 ارب روپے، ٹیسکو کو 14 ارب روپے، گیپکو کو 13 ارب روپے، سیپکو کو 11 ارب روپے، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (PBC) کو 3 ارب 39 کروڑ روپے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کو 1 ارب 66 کروڑ روپے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 1 ارب 68 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی

مقبول مضامین

مقبول مضامین