اسلام آباد(مشرق نامہ): رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کے 501 واقعات میں مجموعی طور پر 257 افراد شہید ہوئے۔
بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ آبادکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 30 جون کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کے 501 واقعات پیش آئے جن میں 133 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 257 افراد شہید اور 238 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 492 افراد زخمی ہوئے۔
یہ اعداد و شمار صوبے میں سیکیورٹی صورتِ حال کی بگڑتی ہوئی کیفیت اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

