جمعرات, فروری 19, 2026
ہومپاکستانسکیورٹی فورسز کیلئے ہلاک کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد

سکیورٹی فورسز کیلئے ہلاک کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد
س

پشاور (مشرق نامہ): وفاقی وزارتاطلاعات و نشریات نے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے میڈیا میں "ہلاک” کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور اسے غیر مناسب اور بے ادبی پر مبنی قرار دیا ہے۔

یہ اقدام پشاور ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست کے جواب میں اٹھایا گیا، جو ایڈووکیٹ محمد حمدان نے دائر کی تھی۔ وزارت نے عدالت میں باضابطہ جواب جمع کرواتے ہوئے تصدیق کی کہ سیکیورٹی فورسز کے ان اہلکاروں کے لیے جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کی، لفظ "ہلاک” استعمال کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مسلح افواج کے ان جوانوں کے لیے لفظ "ہلاک” قانونی اور اخلاقی طور پر نامناسب ہے جنہوں نے ملک کے لیے جان دی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام میڈیا اداروں، نیوز چینلز، اخبارات، رسائل اور سوشل میڈیا کو ہدایت دی جائے کہ وہ ان کے لیے "شہید” یا martyrجیسے الفاظ استعمال کریں۔

پشاور ہائی کورٹ نے متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کیے تاکہ وہ درخواست پر جواب جمع کروائیں، جس کے بعد وزارت اطلاعات نے اپنا جواب اور نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کروا دی۔

وزارت کے بیان کے مطابق: حکومتِ پاکستان نے سرکاری طور پر ان سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے لفظ ہلاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جنہوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بطورِ احترام ‘شہید’ یا martyr جیسے الفاظ استعمال کریں۔

وزارت نے واضح کیا کہ یہ نوٹیفکیشن نافذ العمل ہو چکا ہے، اور تمام میڈیا پلیٹ فارمز بشمول پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے اس پر عمل درآمد لازم ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین