مانیٹرنگ ڈیسک (مشرق نامہ) متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ اجرا کے عمل کو مزید آسان اور مؤثر بنانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں دونوں ممالک نے ویزہ سے متعلقہ مسائل کے جلد حل اور عمل کو سہل بنانے پر اتفاق کیا۔ یو اے ای حکام نے پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے شفاف، تیز رفتار اور آسان ویزہ پالیسی اپنانے کی حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

