جمعرات, فروری 19, 2026
ہومبین الاقوامیرواں سال 30 لاکھ افغان شہری وطن واپس جا سکتے ہیں، اقوام...

رواں سال 30 لاکھ افغان شہری وطن واپس جا سکتے ہیں، اقوام متحدہ
ر

کابل (مشرق نامہ): اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ رواں سال 30 لاکھ افغان باشندے وطن واپس جا سکتے ہیں، جس سے افغانستان میں پہلے سے جاری شدید انسانی بحران پر مزید دباؤ پڑے گا۔

افغان مہاجرین کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے UNHCR کے نمائندے عرفات جمال نے کابل سے ویڈیو پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایران اور پاکستان سے افغان شہریوں کی غیر منظم، غیر باوقار اور بڑے پیمانے پر واپسی دیکھ رہے ہیں، جس سے ایک ایسے وطن پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے جو اگرچہ ان کی واپسی کا خواہاں ہے، مگر اس کے لیے بالکل تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واپسی کی رفتار، شدت اور طریقہ کار UNHCR کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

ایران اور پاکستان نے افغان مہاجرین سے متعلق نئی پالیسیاں نافذ کی ہیں۔ ایران نے پہلے ہی اپنے ملک میں موجود 40 لاکھ "غیر قانونی” افغان شہریوں کو 6 جولائی تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی۔

عرفات جمال نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک 16 لاکھ سے زائد افغان شہری پاکستان اور ایران سے واپس آ چکے ہیں، جن میں اکثریت ایران سے آئی ہے۔ یہ تعداد پہلے سے کیے گئے UNHCR کے تخمینے — جو 2025 کے لیے 14 لاکھ تھی — سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین