ایرانی پارلیمنٹ کے ریسرچ سینٹر کی جانب سے رائے شماری کے مطابق حالیہ جنگ کے بعد ایرانی عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ ایران خطے میں اپنا مقام بہتر بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ ایک رائے شماری میں شامل 60% افراد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنگ نے ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کو بڑھایا ہے۔
80% ایرانیوں کا ماننا ہے کہ "آپریشن وعدہ صادق” کے دوران اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچا، جبکہ 61% نے ایران کو اسرائیل کے مقابلے میں فوجی طور پر مضبوط قرار دیا۔ صرف 20% افراد نے دونوں فریقوں کو برابر طاقت سمجھا۔
علاوہ ازیں، 74% ایرانیوں نے بیرونی دباؤ کے باوجود ایران کے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے اور توسیع دینے کی حمایت کی۔ یہ جائزہ ایران کی عوامی رائے کی عکاسی کرتا ہے، جس میں ملک کی دفاعی اور علاقائی پالیسیوں کو نمایاں حمایت حاصل ہے۔
ماخذ: ایرانی پارلیمنٹ کا ریسرچ سنٹر – قومی عوامی جائزہ

