غزہ (مشرق نامہ)– فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے جنوبی غزہ میں قابض اسرائیلی افواج پر راکٹ حملوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
ویڈیو میں القدس بریگیڈز کے مجاہدین کو خان یونس شہر کے شمال میں ایک "نئے قائم کردہ اسرائیلی کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز” کا مشاہدہ کرتے دکھایا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اس پر دھماکہ خیز گولے داغے۔
تنظیم کے مطابق، ان کے جنگجوؤں نے شہر کے مرکزی علاقے میں ایک فلسطینی گھر میں مورچہ زن "صہیونی اسپیشل فورس” کو بھی نشانہ بنایا۔

