پشین(مشرق نامہ)پشین کے 55 سالہ فیض الحق نے ثابت قدمی کی مثال قائم کرتے ہوئے میٹرک کا امتحان 600 نمبروں کے ساتھ سیکنڈ ڈویژن میں پاس کرلیا۔ وہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں چپڑاسی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فیض الحق کا کہنا ہے کہ گھریلو ذمہ داریوں کے باعث تعلیم مکمل نہ کر سکے، مگر اساتذہ اور عملے کی حوصلہ افزائی سے خواب پورا کیا۔ کامیابی پر اسکول کے اساتذہ و عملے نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔

