جمعرات, فروری 19, 2026
ہومپاکستانکے پی، ڈرون خطرات سے نمٹنے کیلئے اینٹی ڈرون سسٹم کا نیا...

کے پی، ڈرون خطرات سے نمٹنے کیلئے اینٹی ڈرون سسٹم کا نیا نظام فعال
ک

پشاور پولیس نے یوم عاشور کے جلوس کے دوران پہلی باراینٹی ڈرون سسٹم استعمال کیا

پشاور (مشرق نامہ) – خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے میں پہلی بار اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، جس کا پہلا عملی استعمال پشاور میں یوم عاشور کے موقع پر کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان نے تصدیق کی ہے کہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے دوران فضا میں موجود ڈرون کیمروں کی نگرانی اور انہیں جام (jam) کرنے کے لیے اینٹی ڈرون جیمنگ گن استعمال کی گئی۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ڈرون جیمنگ سسٹم فضا میں مشکوک ڈرون کیمروں کو مانیٹر کرتا ہے اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے ڈرونز کو غیر مؤثر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کا استعمال رپورٹ ہو چکا ہے۔ نئی اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی بدولت کے پی پولیس اب مشکوک ڈرونز کو تین کلومیٹر کے فاصلے تک ناکارہ بنا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا پولیس نے تھرمل ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا تھا کہ تھرمل ڈرونز کی بدولت رات کے وقت انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں مدد ملے گی۔

آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ ضم شدہ قبائلی اور جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے ڈرونز کے استعمال کے واقعات سامنے آئے ہیں، جب کہ عالمی سطح پر بھی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر، پولیس کو صوبے کے تمام اضلاع میں مؤثر مانیٹرنگ کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین