پیر, جولائی 7, 2025
ہومبین الاقوامیآذربائیجان اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری...

آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کا معاہدہ
آ

شوشا(مشرق نامہ) آذربائیجان میں وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں پاکستان نے آذربائیجان سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی حاصل کر لی۔ یہ معاہدہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر معیشت مکائیل جباروف نے دستخط کیا۔ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت دیتا ہے۔

یہ معاہدہ وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجانی صدر الہام علییف کے درمیان خوشگوار ملاقات کے بعد طے پایا۔ دونوں رہنماؤں نے خنکندی میں ملاقات کی، جبکہ پاکستانی وفد کی موجودگی میں شوشا میں باضابطہ دستخط ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا، اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے صدر علییف کا پاکستان پر اعتماد اور سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا اور ملاقات کو "بامقصد اور نتیجہ خیز” قرار دیا۔

متوقع ہے کہ اس معاہدے کی تفصیلی دستاویزات صدر الہام علییف کے آئندہ دورہ پاکستان کے دوران دستخط ہوں گی۔ قبل ازیں، پاکستان کے نائب وزیر اعظم، دفتر خارجہ، اور متعلقہ سفارتی مشنز نے معاہدے کی مختلف شقوں پر باہمی اتفاق رائے حاصل کر لیا تھا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شوشا میں ہونے والے ای سی او (ECO) سمٹ کے دوران رکن ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، پانی کے وسائل، اور گلیشیئر پگھلنے جیسے اہم ماحولیاتی امور پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ خطے میں اقتصادی ترقی اور باہمی اعتماد کے نئے امکانات بھی پیدا کرے گا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین