منگل, جولائی 8, 2025
ہومپاکستاننیپرا کا یونیفارم ٹیرف کا نفاذ، یکم جولائی سے اطلاق

نیپرا کا یونیفارم ٹیرف کا نفاذ، یکم جولائی سے اطلاق
ن

اسلام آباد[مشرقی نامہ]: نیپرا نے مالی سال 2025-26 کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں ملک گیر سطح پر فی یونٹ 1.16 روپے تک کمی کی منظوری دے دی ہے، جو جولائی سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام پر یوٹیلیٹی بلز کا بوجھ کم کرنا ہے۔

نئے ٹیرف کے مطابق محفوظ گھریلو صارفین (1 سے 100 یونٹ) کے لیے نرخ 11.69 سے کم ہو کر 10.54 روپے فی یونٹ ہو گئے، جبکہ 101 سے 200 یونٹس والے صارفین 14.16 سے کم ہو کر 13.01 روپے ادا کریں گے۔

نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی نرخوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے، جیسے کہ 301 سے 400 یونٹس والے اب 37.99 روپے فی یونٹ ادا کریں گے، جو پہلے 39.05 روپے تھے۔ 700 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کا ٹیرف 48.84 سے کم ہو کر 47.69 روپے کر دیا گیا ہے۔

لائف لائن صارفین (50 یونٹ تک استعمال کرنے والے) کے نرخ بدستور 3.95 روپے پر برقرار رہیں گے، اور 51 سے 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کا ٹیرف 7.74 روپے ہی رہے گا۔

زرعی، صنعتی، اور اسٹریٹ لائٹس کے لیے بھی فی یونٹ 1.15 سے 1.16 روپے تک کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

فیصلے کے تحت پچھلے سال کے بقایاجات کی مد میں 58.68 ارب روپے آئندہ 12 ماہ میں صارفین سے وصول کیے جائیں گے، جبکہ وفاقی حکومت مختلف صارفین کو 249 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین