بدھ, فروری 18, 2026
ہومبین الاقوامیافغانستان کی امن و امان مغربی قبضے کے دور سے بہتر ہے،...

افغانستان کی امن و امان مغربی قبضے کے دور سے بہتر ہے، روس
ا

دوحہ (مشرق نامہ) روسی نمائندے کا خیال ہے کہ افغانستان میں اس وقت امن و امان کی جو صورتحال ہے، وہ اُس دور کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے جب ملک پر مغربی افواج کا قبضہ تھا۔ روسی صدر کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے دوحہ میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی افغانستان سے متعلق مشاورتی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ افغانستان میں حالات مکمل طور پر مستحکم نہیں، تاہم مغربی تسلط کے خاتمے کے بعد وہاں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس کے کابل میں سفیر اس حوالے سے مزید تفصیلات دے سکتے ہیں، لیکن مجموعی طور پر موجودہ حالات ماضی سے بہتر ہیں اور دنیا کو اس پہلو پر توجہ دینی چاہیے۔ ضمیر کابلوف کا مزید کہنا تھا کہ مغربی اقتصادی پابندیوں کے باوجود افغان حکام دستیاب وسائل کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین