بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانحکومت کا 10 تاریخ تک یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنیکا فیصلہ

حکومت کا 10 تاریخ تک یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنیکا فیصلہ
ح

اسلام آباد (مشرق نامہ) وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (USC) کو 10 جولائی 2025 تک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بندش سے متاثر ہونے والے ملازمین کے لیے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (VSS) کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ 30 جون کو یوٹیلٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر یو ایس سی نے کی، جبکہ وزارتِ صنعت و پیداوار کے جوائنٹ سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

میٹنگ منٹس کے مطابق:

  • تمام یوٹیلٹی اسٹورز 2 جولائی 2025 تک بند کر دیے جائیں گے۔
  • کچھ ضروری عملہ عارضی طور پر برقرار رکھا جائے گا تاکہ بندش کے بعد کے معاملات کو سنبھالا جا سکے۔
  • یو ایس سی کے ملازمین کے لیے ایک مکمل VSS پیکیج تیار کیا جائے گا۔
  • تمام فکسڈ اثاثوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔

زونی و ریجنل مینیجرز کو بندش کے عمل کی نگرانی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
اسٹورز کا اسٹاک گوداموں میں منتقل کیا جائے گا اور متعلقہ وینڈرز کو واپس کیا جائے گا۔
آئی ٹی ساز و سامان، ریکس اور دیگر فکسچر بھی واپس لیے جائیں گے، جن میں ہیڈ آفس اور زونل دفاتر شامل ہیں۔

کرائے پر حاصل کردہ اسٹورز کو خالی کروانے کے نوٹس 1 اگست 2025 تک جاری کیے جائیں گے۔
اس عمل کے لیے ایک خصوصی کلوزر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ بھی قائم کیا جائے گا۔
جبکہ جنرل منیجر (آئی ٹی) اور Aarsol کو یو ایس سی کے اثاثہ جات کی نگرانی کے لیے ایک ڈیجیٹل ماڈیول تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

یہ اقدام وفاقی حکومت کے عوامی شعبے میں اصلاحاتی عمل کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین